Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsعمران خان کے ہر فیصلے پر اُن کا ساتھ دیں گے: چودھری...

عمران خان کے ہر فیصلے پر اُن کا ساتھ دیں گے: چودھری پرویز الٰہی


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (جمعے کو) طلب کیا ہے۔
بدھ کو لاہور کے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت ہو گی۔
اس موقعے پر پرویز الہی نے کہا کہ ’عمران خان کے ہر فیصلے پر اُن کا ساتھ دیں گے۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دے دی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔‘
ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور ٹیکنیکل پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ’غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔ عمران خان پاکستان کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلیں، پہلے کی طرح پھر ناکامی ہوگی۔ پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی۔ اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے۔‘
’یہ تحریک عدم اعتماد کا شوشہ تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن ان کے پاس ممبر ہی پورے نہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔‘
پرویز الٰہی نے کہا کہ ’اپوزیشن کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ بات کرنے سے قبل اسمبلی کے رولز آف بزنس کا مطالعہ کر لیا کریں۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments