عمران خان کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

بھارتی اداکار عمران خان ـــ فائل فوٹو
بھارتی اداکار عمران خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے، اداکار عمران خان 9 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان پچھلے کچھ عرصے سے فلم انڈسٹری میں واپسی پر غور کر رہے تھے اور اب حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنے ماموں، اداکار عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے بنائی جانے والی کامیڈی فلم’ہیپی پٹیل‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ویر داس اس فلم کے ذریعے ہدایتکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست گوا میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عمران خان اس وقت سے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان 2008ء میں ریلیز ہونے والی فلم  ڈیبیو فلم’جانے تو یا جانے نا‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور آخری بار اُنہیں 2015ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی رومینٹک فلم ’کٹی بٹی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Leave a Comment