(24 نیوز) سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سیشن عدالت نے پیر کے روز الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے کمپلینٹ بھیج رکھی ہے۔