Sunday, March 3, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsعمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لگانے کی آفر کی:...

عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لگانے کی آفر کی: وزیراعظم


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’عمران خان نے انہیں ایک مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے پیش کش کی کہ ’نیا آرمی چیف باہمی مشاورت سے لگائیں۔‘
شہباز شریف کے مطابق ’عمران خان نے پیغام بھیجا کہ تین نام میں دیتا ہوں اور تین آپ، اگر اس میں کوئی مشترکہ نام نکل آئے تو اس پر اتفاق کر لیتے ہیں۔‘
وزیراعظم کے بقول ’انہوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے سنیچر کے روز لاہور میں ڈیجیٹل صحافت سے منسلک صحافیوں اور وی لاگرز سے ایک گفتگو کے دوران کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’انہیں عمران خان کی طرف سے یہ بھی پیش کش کی گئی کہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی باہمی رضامندی سے کیا جا سکتا ہے۔‘
’میں نے عمران خان کی دونوں پیش کشیں ٹھکرا دیں۔‘ پیغام لانے والے شخص کو میں نے کہا کہ ’وہ عمران نیازی کو جا کر بتائیں کہ پہلے تو میں انہیں کسی مشاورت میں قبول نہیں تھا اب انہیں میری ضرورت کیسے پڑ گئی؟‘
انہوں نے کہا کہ ’ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سے پوچھ کر نیوز کانفرنس کی۔ انہوں نے جب مجھے کہا کہ انہیں نیوز کانفرنس میں جانا چاہیے کیونکہ وہ ان ملاقاتوں کے عینی شاہد ہیں جو آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان ہوئیں۔ 
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’عمران خان اس وقت اپنی فوج کی قیادت کو صرف اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں۔‘
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی بھی جا سکتا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’اس شخص سے کوئی بعید نہیں کہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ کچھ بھی خارج از امکان نہیں، لیکن حکومت ہر طرح سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو ایسی کسی بھی جارحیت سے بچائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جب ادارے عمران خان کی ہر طرح سے مدد کر رہے تھے تو ہم صرف اس وجہ سے خاموش رہے کہ یہ ملک کی خاطر ہی کر رہے ہیں، تاہم جب یہ ناکام ہوگیا اور ان کی سپورٹ ختم ہو گئی تو یہ ان کے خلاف نکل کھڑا ہوگیا۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments