Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsعمران خان فتنے کو نہ اپنی نہ کسی اور کی عزت کا...

عمران خان فتنے کو نہ اپنی نہ کسی اور کی عزت کا خیال ہے: رانا ثنا اللہ


(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں ایف آئی اے پر الزام لگایا،عمران خان فتنے کو نہ اپنی نہ کسی اور کی عزت کا خیال ہے، ایف آئی اے اگر کسی کو ملزم دیتا ہے تو اس کا ذمہ دار ایف آئی اے اور میں ہوں

اسلام آباد میں  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  الزام تھا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کسی اور کے حوالے کیا،اعظم سواتی نے یہ الزام اس سے پہلے نہیں لگایا تھا،نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ملک دشمن ایجنڈا اپنایا گیا ہے،اس شکایات کہ تحقیقات میں نے خود بھی کی،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر میرے ساتھ بیٹھے ہیں ،عمرانی فتنے کے یہ لوگ انارکی پھیلانے اور ملک دشمن ایجنڈا اپنا لیا ہے۔ 

 انہوں نے کچھ دنوں سے اداروں کے افسروں کو اپنے نشانے پر لیا ہوا ہے ،ان کی فضول گفتگو جو آئین اور اخلاقیات کے دائرے میں نہیں آتی ،اتنے بے شرم ہیں کہ انہیں اپنی اور کسی کی عزت کا خیال نہیں ،یک طرفہ جھوٹ تسلسل سے بولا جا رہا ہے اور اب جھوٹ کو دبانا چاہیے اسی وقت اور سچ کو سامنے لانا چاہیے، یہ فیصلہ ہے کہ اب برے کو گھر تک چھوڑنا ہے 

اب جب بھی فتنہ آئے گا وہاں سچ سامنے لایا جائے گا یہ فیصلہ ہے،اعظم سواتی بزرگ ہیں اور سینیٹر بھی ہیں سینیٹر کیسے بنے یہ سب کو پتہ ہے،رانا ثنااللہ نے اعظم سواتی کا اداروں اور فوج کے سربراہ سے متعلق ٹویٹ پڑھ کر سنایا ،بے شرمو اگر تمھارے کیسز میں ریلیف دے تو ٹھیک اور ہمارے پر کیسز میں بری ہوں تو ٹھیک نہیں ،جو ہمارے ساتھ ہو وہ درست ہے، چھٹی کے دن تمھارے لئے عدالتیں کھلیں تو ٹھیک ہمیں انصاف ملے تو غلط،ایف آئی اے کا مونس الٰہی  کے حوالے سے مقدمہ خارج ہو تو ٹھیک اور ہمارے کیسز میں ریلیف ملے تو ان بے شرموں کو تکلیف ہوتی ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments