Friday, February 23, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsعمران خان آج کیا کال دینے والے ہیں؟

عمران خان آج کیا کال دینے والے ہیں؟


(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان آج عوام کو  راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گزشتہ روز جہلم پہنچا تھا اور  گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو نئی درخواست دی جائے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز روات کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو بغیر اجازت پنڈی میں داخل ہونے سے روکنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی، آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔ آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments