علی امین گنڈاپور کی پشاور الیکٹرک پر قبضےکی دھمکی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور الیکٹرک پر قبضے کی دھمکی دیتے ہوئے کل تک لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی مہلت  دے دی۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)  چیف کو خیبرپختونخوا میں رہنا ہے تو ان کے طریقے سےچلنا ہوگا۔

 علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، بیٹھیں اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکا لیں، لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیےآج رات تک ڈیڈ لائن دے رہا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج رات لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ہونا چاہیے، کل سے لوڈشیڈنگ ٹھیک نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) چیف کے آفس جا کر انتظام سنبھالوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ  یہ وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہے، خود بیٹھ کر شیڈول بناؤں گا، پیسکو چیف نے صوبے میں رہنا ہے تو پھر میرے شیڈول پر چلے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرا صوبہ سستی بجلی بنا کر دے رہا ہے اور مہنگی خرید رہا ہے، میرے پیسوں سے کٹوتی کرلو اور مجھے بجلی دو، اگر حق نہ دیا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں حق کیسے لیتا ہوں۔

Leave a Comment