Sunday, March 3, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsعلی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک لانگ مارچ کے حوالے سے عزائم...

علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک لانگ مارچ کے حوالے سے عزائم بے نقاب


(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے کی آڈیولیک ہو گئی ۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی رہنما علی امین گنڈاپور نامعلوم شخص کو کال کرتے ہیں تو دوسری طرف سے نامعلوم شخص کہتا ہے جی علی خان ۔

علی امین گنڈاپور اس سے پوچھتے ہیں صدر صاحب کیا پوزیشن ہے ؟تونامعلوم شخص جواب دیتا ہے سر پوزیشن تو اے وَن ہے، آپ سنائیں؟ ۔

پی ٹی آئی رہنما پوچھتے ہیں بندوقیں کتنی ہیں؟،اس پر نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ بہت ہیں ،علی امین گنڈاپور پوچھتے ہیں کہ لائسنس ؟ نامعلوم شخص جواب دیتے ہوئے کہاکہ لائسنس بھی بہت ہیں؟ 

سابق وفاقی وزیر پوچھتے ہیں کہ کتنے بندے ؟تودوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر ۔پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ ا چھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی قریب ہی کالونی میں، تونامعلوم شخص کہتا ہے جی ۔

علی امین گنڈاپور پوچھتے ہیں یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں ؟کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے،نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ہمارے ہاں ؟

پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ بارڈر پہ۔۔ بارڈر پہ۔۔ اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر۔ ٹول پلازے کے بعد لیفٹ سائیڈ پر۔ کون سی جگہ ہے۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل ۔اس کے جواب میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں ۔

سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے ناں ،نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں۔۔ میں نے پورا نقشہ بھیجاتھا آپ کو ، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس ، بس بندے اور سامان آپ Ready رکھیں وہاں پر ۔

نامعلوم شخص کہتا ہے کہ سر کوئی مسئلہ نہیں، ان شااللہ ، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بس پھر رابطے میں ہیں ، ان شااللہ ،اس کے جواب میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ جی سر، ان شا اللہ

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments