عامر خان نے کروڑوں کا نیا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ممبئی میں ایک نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے، پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق انھوں نے یہ اپارٹمنٹ 9 کروڑ 75 لاکھ روپے خریدا ہے۔ 

یہ لگژری پراپرٹی شہر کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کی یہ نئی پراپرٹی بالکل تیار حالت میں جہاں فوری طور پر منتقل ہوا جاسکتا ہے۔ 

اسکا رقبہ لگ بھگ 1,027 اسکوائر فٹ (کارپٹ ایریا) ہے۔ ٹرانسفر ڈیڈ کے مطابق  25 جون کو حتمی طور پر ٹرانسفر ہونے والی جائیداد پر ساڑھے 58 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ عامر خان باندرہ میں سمندر کنارے ایک پانچ ہزار گز کے مکان کے مالک ہیں۔ جبکہ انھوں نے 2013 میں پنجگنی میں دو ایکڑ پر محیط 7 کروڑ روپے کا ایک فارم ہاؤس بھی خریدا تھا۔ 

اسکے علاوہ انھوں نے کمرشل پراپرٹیز میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکے پاس اتر پردیش کے ضلع ہردوئی کے شاہ آباد میں 22 مکانات ہیں۔

Leave a Comment