عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفترمیں قانونی ماہرین اور وزراء کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، پچھلے 24 گھنٹوں میں شمالی، جنوبی اور وسطی غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی۔
غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے دوسری اجتماعی قبر دریافت سے ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مارچ میں 10 روزہ محاصرے کے دوران الشفا اسپتال کو مکمل تباہ کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔
فلسطین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میں بحث کے دوران اسرائیل کے مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے اب تک حماس اور اس کے حملوں کی مذمت نہیں کی، لیکن فلسطین کی مکمل رکنیت کیلئے تیار ہے۔