طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد گرفتار | پاکستان

0
35


گجرات میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 فروری کو موضع لنگے میں تین ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان عادل، نبیل اور زین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

والدہ نے الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

پولیس نے دو ملزمان عادل اور نبیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here