Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsصدر ق لیگ کا چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس پارٹی...

صدر ق لیگ کا چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس پارٹی رکنیت معطل کردی


(24 نیوز)چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے متعلق چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔

پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا،چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی سے ق لیگ کو ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگ لی، شوکاز نوٹس میں کہاگیا ہے کہ کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے۔

صدر ق لیگ کا چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس پارٹی رکنیت معطل کردی news 1673877598 8416

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،حسین الٰہی اور کامل علی آغا کو بھی شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ پارٹی رکنیت کے ہوتے ہوئے کسی اور جماعت کے ساتھ ضم نہیں ہو سکتے ،کسی اور جماعت میں جانا ہے تو پارٹی رکنیت چھوڑنی ہو گی ،اگر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی تو پارٹی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی ،تمام ارکان کو شو کاز نوٹسز کے مقرر کردہ وقت میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صدر ق لیگ کا چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس پارٹی رکنیت معطل کردی news 1673877598 9369

یہ بھی پڑھیں: یقین ہے مارچ، اپریل میں انتخابات ہو جائیں گے، عمران خان





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments