صدرمملکت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم بیٹھک،ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے رہائشگاہ پہنچ گئے،  صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم بیٹھک میں ملک کی سیاسی صورتحال  پر مشاورت کی گئی۔    

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت  آصف علی زرداری  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر  پہنچے جہاں سر براہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل رحمان   نے صدر مملکت کا خود استقبال کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی گلے ملے،مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی اہم نشست میں  ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،صدرمملکت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ختم ہونے کے  صدر مملکت آصف علی زرداری واپس روانہ ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

Leave a Comment