صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے کہا ہے کہ صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم کو علاقہ یارو لوند میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق صحافی نصر اللّٰہ گڈانی قتل کیس میں 2 مزید ملزمان مطلوب ہیں، ملزم عبداللّٰہ اور سہولت کار برکت فرار ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق  گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصر اللّٰہ گڈانی میرپور ماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج و دم توڑ گئے تھے۔

Leave a Comment