Tuesday, December 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsشہزادہ محمد بن سلمان سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات


سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے قصر یمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دوستانہ ماحول میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پاکستانی وفد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر شامل ہیں۔
قبل ازیں پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا تھا کہ ’میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو رہا ہوں۔‘
’عالمی معیشت کی موجودہ حالت اضطراب پر قابو پانے اور نئی راہیں استوار کرنے کے لیے نئی سوچ اور جرات مندانہ وژن کی ضرورت ہے۔‘
پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری پر مشاورت کریں گے۔‘
خیال رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جس کے دوران ان کی سعودی قیادت بشمول فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments