شوکت یوسفزئی کا مشال یوسفزئی کو احتیاط کا مشورہ

شوکت یوسفزئی کا مشال یوسفزئی کو احتیاط کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے مشال یوسفزئی کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔

جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مشال سیاست میں نئی آئی ہیں، وہ جلد غصے میں آجاتی ہیں، اُن کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشال یوسفزئی نے اگر غلطی کی ہے تو مان لینی چاہیے کہ نادیہ صبوحی بہترین صحافی ہیں، مشال کو رابطہ کرکے سمجھائیں گے۔

چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا جس کی انہوں نے تصدیق کی۔

رپورٹر نے اپنی خبر میں مشال یوسفزئی کا موقف بھی دیا،اس کے باوجود مشال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اُن کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد صحافی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔

Leave a Comment