Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsشوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی: عمران...

شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی: عمران خان


شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی: عمران خان 1680636 1079396203

عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو بتایا کہ شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی۔ فوٹو: اے ایف پی
سابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانے کے کیس میں جرح کے دوران بتایا کہ شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی۔
سنیچر کو سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے  جرح کی۔ 
 وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔
عمران خان نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ’شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی، اس حوالے سے شوکت خانم بورڈ نے مجھے بتایا تھا۔‘
وکیل کے سوال پر عمران خان نے بتایا کہ ’مجھے اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔‘
خواجہ آصف کے وکیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے بتایا کہ ’اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا تھا یا نہیں۔ 3 ملین ڈالر بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیے تھے جس پر معاملہ ختم ہو گیا۔‘
جس پر وکیل نے کہا کہ ’جب 3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا۔‘
عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کر دیں، آپ آئندہ سماعت پر صرف دو گھنٹے دے دیں وہ جرح مکمل کرلیں گے۔ 
اس پر عمران خان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے۔‘
 بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments