شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان قرار دے دیا

شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو نمبر ون بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انفارمیشن ملی ہے کہ گوتم گمبھیر کے آنے کے بعد بھارتی ٹیم سے سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیا جائے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک اچھے دور میں اپنی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ہی بہت اچھے کھلاڑی ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں ویرات کوہلی مین آف دی میچ رہے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کو نمبر ون بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان آپ کو ماننا پڑے گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment