شرح سود میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ وزارت خزانہ کو ہوگا، تجزیہ کار

شرح سود میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ وزارت خزانہ کو ہوگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے.

سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بھارت کیخلاف میچ میں پراپر کرکٹ نہیں کھیل سکے،شاداب کو بطور بیٹسمین کھلانا ایک غلطی تھی.

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے کسی بڑی ٹیم کے خلاف پاکستان کو میچز نہیں جتوائے،کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پوری ٹیم کی سلیکشن درست نہیں تھی.

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنوں کو نوازنے اور دوستی یاری کی بات چل رہی ہے، نمائندہ جنگ اور دی نیوز مہتاب حیدر نے کہا کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا سب سے زیادہ فائدہ وزارت خزانہ کو پہنچے گا۔ 

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے.

روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کا سپر ایٹ مرحلہ میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا ہے، شائقین کرکٹ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا، مگر دوسری جانب محسن نقوی نے پاک بھارت میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خود کوئی بھی ذمہ داری لینے کے بجائے بیان دیا کہ لگتا تھا کہ ٹیم کی چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن اب یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment