شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا | پاکستان

0
30


اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

گزشتہ روز  اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں  ایک، ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھیں۔

احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد دونوں رہنماؤں کی روبکار جاری کی گئی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہنماؤں کا استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس جب کہ احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت منظور کی۔

رہائی سے قبل نیب کا احسن اقبال کو طلبی کا نوٹس

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے لیگی رہنما احسن اقبال کی رہائی سے قبل ہی انہیں دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب  سے  28 فروری کو طلبی کا نوٹس نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں تحقیقات کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

اُدھر  گزشتہ روز ہی نیب نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here