سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی سے مل کر خوش ہوگئے۔
نوجوت سنگھ سدھو اور شاہد آفریدی کی نیویارک میں بڑے ہی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے ہنسی مذاق بھی کیا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے شاہد آفریدی سے ملتے ہی انہیں گلے لگا لیا اور کہا کہ ’ہینڈ سم آفریدی‘، جس پر شاہد آفریدی نے ان کی خیریت معلوم کرتے ہوئے کہا کہ ’سدھو پاجی کے ساتھ ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔‘
نوجوت سنگھ سدھو نے وہاں موجود لوگوں سے شاہد آفریدی کی شخصیت سے متعلق پوچھا کہ ’ہے کوئی ایسا سوہنا منڈا تمھارے پاس؟‘ ایسے بندے کہاں چلے گئے، یہ دل کا بھی بہت پیارا ہے۔‘
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا۔پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔