Tuesday, December 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsسیہون میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ 20 افراد جاں بحق 

سیہون میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ 20 افراد جاں بحق 


(24 نیوز)سیہون ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر لگائے گئے گٹ میں مسافر وین گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد20 ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث کٹ بند نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،مسافر وین دادو سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی تو کٹ میں گرگئی،وین میں 20 سے زائد افراد سوار تھے،وین میں معصوم بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔

ڈائریکٹر سیدعبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہاکہ سیہون حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی،حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے ،ڈاکٹر معین الدین صدیقی کاکہناہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 8 خواتین، 6 بچیاں ،6 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرض پروگرام، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments