سیشن جج وزیرستان شاکر اللّٰہ مروت کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیشن جج وزیرستان شاکر اللّٰہ مروت کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا ۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ محمد عدنان کا کہنا ہے کہ ٹانک، ڈیرہ کے بارڈر پر گاؤں بھگوال کے قریب سیشن جج کو اغواء کیا گیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مُسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سیشن جج وزیرستان کے اغواء کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ وہ قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو جج کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ جج کو بازیاب کروانے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

Leave a Comment