سیالکوٹ میں نرس کی پراسرار موت معمہ بن گئی، قتل کا مقدمہ درج | پاکستان

0
39


سیالکوٹ کے نجی اسپتال میں نرس اسماء کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ نرس اسماء گزشتہ 6 ماہ سے پسرور کے نجی اسپتال میں زیر تربیت تھی اور اپنی 3 ساتھی نرسوں کے ساتھ اسپتال کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی لیکن گزشتہ روز اسماء کی لاش زیرتنصیب لفٹ کے نیچے سے ملی۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اسپتال میں زیر تعمیر لفٹ کے دروازے کی خالی جگہ لکڑی کی پلائی سے بند تھی لیکن وقوع کے روز تختہ ہٹا ہوا تھا۔

اسماء کی روم میٹ نرس کا کہنا تھا کہ اسماء نے رات اکیلے رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر اسے کمرے میں اکیلا چھوڑ کر دوسرے کمرے میں منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے کہ نرس کو قتل کیا گیا ہے یا پھر غیر دانستہ طور پر حادثہ پیش آیا۔

نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو آئے گی اور اسی روز تفتیش کے لیے عملے کو طلب کر لیا ہے۔

اسماء کے خون کے نمونے اور موبائل سمیت دیگر سیمپلز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here