Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsسیاست میں تشددکی جگہ نہیںیہ ناقابل برداشت ہے:وزیر اعظم

سیاست میں تشددکی جگہ نہیںیہ ناقابل برداشت ہے:وزیر اعظم


(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست میں تشددکی جگہ نہیں،یہ ناقابل برداشت ہے،لانگ مارچ میں پیش آئے واقعہ کی ہم سب نے مذمت کی،مجھ پر ،رانا ثناءاللہ اور ایک ادارے کے افسرپرالزام لگایاگیا،ایک بارپھر جھوٹ اورگھٹیاپن کا مظاہرہ کیاگیا،وزارت داخلہ کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اداروں پر الزامات کاسلسلہ بند ہونا چاہیے،جھوٹ بولاجارہاہے،قوم سے فراڈ کیاجارہاہے،جھوٹ بولنےوالا شخص افواج پاکستان پر دشمن کی طرح حملہ آورہے،عمران نیازی سر سےپاؤں تک جھوٹ کا مجسمہ ہے،اداروں کےخلاف مہم پر بھارتی میڈیا شادیانے بجارہاہے،اداروں پر الزامات لگاکر دشمن کا ایجنڈاپوراکیاجارہاہے،ہمیں سزائیں دینےکیلئے احتساب عدالت میں ریٹائرڈ جج لگوائے گئے ۔

وزیراعظم نے  سوال کیا ہے کہ  عمران نیازی نے ملتان میٹرو میں 17ملین ڈالر کاالزام لگایا، کہاں گیا وہ کیس؟ دستاویزی ثبوت لہرائےگئے27ارب کے،جاوید صادق کو فرنٹ مین کہا گیا،شہزاد اکبر،عمران نیازی نے ڈیلی میل میں جھوٹی اسٹوری چھپوائی،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی والوں نے مجھے کلین چٹ دی،پنجاب حکومت آپ کی ہے،تحقیقات کرائیں،حملے کاخطرہ تھا، ہم نے پنجاب حکومت سے مراسلے شیئر کیے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف لاہورمیں نیوز کانفرنس کررہے ہیں۔۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments