Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsسپیکر نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور...

سپیکر نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے


پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
منگل کو الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں ارکان کی فہرست کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے ان میں  پرویز خٹک، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،  ، قاسم سوری ، نورالحق قادری، عطااللہ ، شہریار آفریدی۔ راجہ خرم نواز، عمران خٹک، مراد سعید، عمرایوب خان، ، صداقت علی خان اور غلام سرور خان کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری ، شفقت محمود، حماد اظہر، عامر ڈوگر، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی، شاہ محمود قریشی اور زرتاج گل کے نام بھی ان ارکان میں شامل ہیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments