سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود کو زنجیروں کے ذریعے کھمبے سے باندھ کر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں کو 2005ء اور 2006ء میں قتل کیا گیا، جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

والدہ نے کہا کہ آج بے بس ہو کر سپریم کورٹ کے باہر خود کو زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔

مقتولین کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا۔

Leave a Comment