سوچا نہیں تھا اپنے کالج میں وزير تعلیم بن کر آؤں گا: سعید غنی آبدیدہ | پاکستان

0
30


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی گورنمنٹ کامرس کالج پہنچے تو یہیں گزارے اپنے پرانے دنوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔ 

تعلیمی اداروں میں اسمبلی کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی خود اسمبلی کے وقت گورنمنٹ کامرس کالج پہنچے۔

سعید غنی اپنے کلاس فیلوز اور استادوں کے ہمراہ اپنی تعلیمی درس گاہ گورنمنٹ کامرس کالج پہنچے تھے جہاں اسمبلی کے بعد انہوں نے طلبہ سے خطاب بھی کیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کا اپنا کالج ہے، ان کی روح یہاں سے وابستہ ہے، انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اسی کالج میں وزير تعلیم بن کر آئيں گے۔

اس دوران صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی سعید غنی کو  وزارت تعلیم کا قملدان دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ وزیراطلاعات تھے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here