سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات منظور

(اویس کیانی)وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں رنگ لے آئیں ،سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کو وزیراعظم کی طرف سے منظوری مل گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں  اضافے کی سمری وزیر اعظم کو دی گئی تھی ،وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں سول آرمڈ فورسز کے اجلاس میں بھی محسن نقوی نے  تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا تھا ،وفاقی حکومت کارینجرزاورایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابرکرنےکافیصلہ،وزیراعظم نےسول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔

سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 55.76 فیصد تک اضافہ بنےگا،سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سےزیادہ اضافہ31 ہزار810 روپے تک ہوگا،رینک کےحساب سےتنخواہوں میں اضافہ مختلف،اوسط اضافہ کم بنےگا،تنخواہوں میں اضافہ پنجاب رینجرز اورسندھ رینجرز کے لیےہوگا ،ایف سی نارتھ اورایف سی ساوتھ خیبر پختونخواہ کے لیےتنخواہوں میں اضافہ ہوگا،ایف سی نارتھ اور ایف سی ساوتھ بلوچستان کے لیےتنخواہیں بڑھیں گی ،پاکستان کوسٹ گارڈز،جی بی اسکاوٹس،فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے

Leave a Comment