سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

Leave a Comment