سندھ میں بہترین ہسپتالباتیں نہیں کام نظر آتے ہیں :بلاول بھٹو

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں۔

کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو ہمارے تین ہسپتال ہیں، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ پاکستان کے بہترین ہسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے میڈیا میں منفی خبریں چلتی ہیں اور پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بھی منفی خبریں چلتی ہیں، مگر پاکستان کی اگر کوئی اچھی خبر ہے تو وہ ہمارے تین قومی ادارے ہیں، یہ تین ہسپتال گوڈ گورننس کی مثال ہیں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی اعلٰی مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 2011 کے بعد صوبائی حکومت کو ان ہسپتالوں کو چلانے کی ذمہ داری ملی، ویسے ہی آپ نے سنا ہوگا سند حکومت کے بارے میں کہ ہم کچھ نہیں کرتے، میگا پراجیکٹس نہیں کرتے لیکن بولنے سے زیادہ ہمارا کام نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈز کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا ہسپتال کراچی میں بنایا، این آئی سی ایچ کے ذریعے ہم بچوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں.

Leave a Comment