سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر امتیاز اسٹور کی برانچ سیل

0
20


حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر اسٹور سیل کر دیا گیا ہے: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ. فوٹو: فائل

کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر امتیاز سپر  اسٹور کی ایک برانچ کو سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ امتیاز سپر اسٹور کی کلفٹن برانچ میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں کیا جا رہا تھا۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر اسٹور سیل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں واقع ایک بڑے سپر اسٹور میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اسٹور کو بند کر دیا گیا ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here