Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsسعودی ولی عہد کا فقید المثال استقبال ہو گا :شہباز شریف

سعودی ولی عہد کا فقید المثال استقبال ہو گا :شہباز شریف


لاہور(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  سعودی ولی عہد جلد پاکستان آئیں گے ، فقید المثال استقبال ہو گا ،  24اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا ، شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی،  سعودی ولی عہد نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ،  چند روز میں چین کا دورہ کر رہا ہوں ،  دورہ چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  یوٹیوبرز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، حکومت اپنے وسائل سے 100ارب سے زئد رقم لاکھوں خاندانوں کو دے رہی ہے ،  بینظیر انکم سپورٹ کے تحت 70ارب سیلاب متاثرین میں تقسیم ہو چکے ،یہ میرا نام نہیں لیتا تھا، اب پانے پیامبر بھیجتے ہیں ،تب مشاورت نہیں کی تو اب کیوں مشاورت کرنا چاہتے ہیں اب کیا میں دودھ کا دہلاہوں،یہ ہاتھ ملانا نہیں چاہتے ہیں۔

ضرور پڑھیں :عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر کی، وزیراعظم کا انکشاف

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی مذموم حرکت پرپاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے، میں کسی ایک جماعت کا نہیں پورے پاکستان کا وزیراعظم ہوں،پاکستانیوں کی رہائی پرسعودی ولی عہد کا مشکور ہوں،مسجد نبویﷺ میں نعرے لگانے والوں کی سزائیں معاف کرائیں،آرمی چیف کی تعیناتی پران سے مشاورت نہیں ہو سکتی،آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ جس کااختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔انہوں نے کہا 3نام آپ دیں3میں دیتا ہوں،عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی اور الیکشن کی تاریخ پرمذاکرات کی پیشکش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک کو سیاسی بحران میں نہیں جانے دےگی،عمران خان کے خونی مارچ سے کسے فائدہ ہوگا،عمران خان کی اپنی ذات ہر چیز سے بالا تر ہے،عمران خان نے4سال میں ایک کام بھی کرکے نہیں دکھایا،ملکی وسائل اور بیرونی امداد اور نقصانات کے درمیان ایک بڑی خلیج حائل ہے ،  تباہ کن سیلاب کے باعث تقریباً40 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، اتحادی حکومت کے6ماہ میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے مذموم مقاصد کےلیے لانگ مارچ رہا ہے ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments