Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsسعودی ولی عہد نے تمام ممالک سےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا...

سعودی ولی عہد نے تمام ممالک سےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کردیا


(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان نے1967 کی حد بندی کے تحت خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو ضروری قرار  دیتے ہوئے تمام ممالک  سے اسرائیل کو ہتھیاروں  کی  فراہمی  روکنےکا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے دنیا کی ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے اتحاد برکس کے سربراہی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ  پٹی پر  اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں فوری طور  پر  انسانی امداد پہنچانی ہوگی۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ غزہ  پر حملے روکنےکے لیے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 1967 کی حد بندی کے تحت خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع  امن مذاکرات کی  شروعات ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم روکنےکے لیے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے،غزہ میں انسانی امداد پہنچانےکے لیے محفوظ راہداریاں بنائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوگر ایڈوائزری بورڈاجلاس میں چینی کی برآمدکافیصلہ نہ ہوسکا

 انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سےجبری بیدخلی ناقابل قبول ہے، اسرائیل غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور  پر  روکے،  سعودی عرب نےکشیدگی کے اول روز سے نہتے شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کی تاکیدکی تھی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments