Sunday, February 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking news سعودی ولی عہد سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو...

 سعودی ولی عہد سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ


 سعودی ولی عہد سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ 1669006 541507993

مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے.
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو العلا کے سرمائی کیمپ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے میجر جنرل محمد عرفان، پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور، پاکستانی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم  نے شرکت کی۔
یاد رہے آرمی چیف بننے کے بعد جنرل عاصم منیرکا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں ہے جس میں دفاعی شعبہ بھی شامل ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جس کی جڑیں تاریخ اور مشترکہ مذہب پر مبنی ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات کثیرجہتی ہیں جن میں دفاع کا شعبہ بھی شامل ہے۔‘
قبل ازیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔
 ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔ فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے اور سپورٹ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments