سری لنکا بمقابلہ انگلینڈٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم

0
16


سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن میزبان سری لنکا کو مشکل سے دو چار کردیا،پوری سری لنکن ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ انگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔

گال میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن برطانوی باؤلر چھائے رہے،سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی ففٹی سکور نہ کرسکا۔انگلینڈ کی جانب سے ڈومینک بیس نے پانچ جبکہ سٹورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دانیش چندیمل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے اوپنرز بھی لڑکھڑا گئے تاہم جوئے روٹ اور جونی بیرسٹو نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک سکور کو 127 تک پہنچادیا،جب کھیل ختم ہوا تو جوئے روٹ66 اور جونی بیر سٹو 47 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

مزید :

کھیل





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here