سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی، نادر مگسی فاتح قرار پائے

0
101


سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی، نادر مگسی فاتح قرار پائے

  

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے شیگر میں واقع دنیا کے بلند ترین اور سرد صحرا میں جاری تیسری جیپ اور بائیک ریلی ختم ہوگئی۔ نادر مگسی فاتح قرار پائے۔ خواتین میں مسز راشد عبداللہ اور بائیکر ابراہیم نے میدان مار لیا۔سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا آج فائنل رائونڈ ہوا جس کے لیے 54 کلومیٹر کا ٹریک مقرر کیا گیا تھا۔ سابق قومی چمپئین نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ چھتیس اعشاریہ گیارہ منٹ میں طے کر کے ریلی جیت لی۔صاحبزادہ سلطان 37.50 منٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چمپئین بابر خان یوسف زئی 39.04 منٹ کے ساتھ تیسری ہوزیشن پر آگئے۔ریس کے دوران شارٹ کٹ مارنے کے باعث بابر خان پر 2 منٹ 58 سیکنڈ کی پینلٹی لگا دی جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے۔ا±دھر نے خواتین کٹیگری میں مسز راشد عبداللہ 55.54 منٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان کی واحد حریف 1 گھنٹہ 29 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر ہر رہی۔بائیکرز کی ریس راولپنڈی کے ابراہیم فاتح قرار پائے جبکہ بائیکرز مورینو خان لاہور اور ضیغم چوہان راولپنڈی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے۔

مزید : علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت /کھیل





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here