سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کا بیان سامنے آگیا۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، پی ٹی سی ایل کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کا حصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیر بہترین کام کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Leave a Comment