Saturday, December 2, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsسابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد

سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد


(24 نیوز)رکن قومی اسمبلی آصف زرداری کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانے والا نااہلی کا ریفرنس مستردکر دیاگیا،ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مسترد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس جمع کرایا گیا تھا،ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ دنوں موصول ہوا تھا،ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی،سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، لیگی امیدوار کامیاب قرار





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments