Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking news سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدد شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شامل

 سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدد شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شامل


(24 نیوز)بلوچستان میں سابق صدر آصف زرداری کی فتوحات جاری ہیں، سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدد شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی کو چاروں صوبوں کی زنجیر بنانے کیلئے بھرپور متحرک ہو گئے، بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بلاول ہاؤس کی طرف اڑان بھر لی،پیپلز پارٹی کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، صوبائی وزیر طاہر محمودنے دوبارہ شمولیت اختیار کرلی، بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماسابق صدر آصف زرداری کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنماﺅں نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی، سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت دیگر کی شرکت





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments