وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا زمان پارک میں بیٹھا شخص پنجاب کے بچوں کو پیٹرول بم بنانا سکھاتا تھا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ شخص بچوں کو غلیل چلانا، بلیڈز والے ڈنڈے بنانا اور انہیں اپنے ہی اداروں پر چلانا سکھاتا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اب یہ وقت ہے پنجاب کی بیٹی پنجاب کی نوجوان نسل کو آئی ٹی کی دنیا میں اتار رہی ہے، مفت کورسز کا آغاز کر رہی ہیں کہ ہماری نوجوان نسل بھی آگے بڑھے۔