ریجنٹ پلازہ ہوٹل اسپتال میں تبدیل

ریجنٹ پلازہ ہوٹل اسپتال میں تبدیل

کراچی (بابر علی اعوان/اسٹاف رپورٹر) ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) کے حوالے کر دی گئی ہے جس کے بعد ہفتے کی شام ہوٹل کی عمارت پر باقاعدہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا۔ اب کراچی کا ایک بڑا ہوٹل ایک بڑے اسپتال کی حیثیت سے کام کرے گا تاہم اسپتال میں کب سے سہولیات کی فراہمی شروع کی جائے گی اس حوالے سے ایس آئی یو ٹی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یاد رہے کہ شاہراہ فیصل پر قائم اس ہوٹل کی خریداری کا معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آیا تھا جب ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کے ایک ٹرسٹی شبر زیدی کی 14 ارب 50 کروڑ روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش کا لیٹر سامنے آیا تھا جس کے بعد اس کی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رہا اور اب حتمی طور پر اسے اسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment