روم کے ائیرپورٹ پر پھنسے درجنوں پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل | پاکستان

0
30


کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کے شہر روم کے ائیرپورٹ پر درجنوں پاکستانی پھنس گئے۔

وطن واپسی کے منتظر پاکستانی مسافروں نے شکوہ کیا کہ غیرملکی ائیرلائن نے انہیں ڈراپ کر دیا، پاکستانی سفارتخانے نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

پاکستانی مسافروں نے حکومت سے واپسی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی اس وقت کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اطالوی حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 600 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل لیں جس کے بعد یورپی ملک میں عالمگیر وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اطالوی حکام کے مطابق جمعے کے روز اٹلی میں 627 افراد ہلاک ہوئے جب کہ اسپین، فرانس اور جرمنی کو ملا کر صرف یورپ میں اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 21 ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اطالوی فوجی ٹرکوں کی تصاویر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اٹلی میں قبرستان میں دفنانے کے لیے جگہ ختم ہونے کے بعد لاشوں کو فوجی ٹرکوں میں لاد کر لے جایا جا رہا ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here