رحیم یار خان میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق

0
21


قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے: پولیس. فوٹو: فائل

رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں بیوی کی مبینہ فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب رحیم یارخان ہی کے علاقے ظاہرپیر میں ایک شخص نے اپنے ہاتھ کی رگ کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ غربت سےتنگ تھا جس کی وجہ سے اپنی زندگی کے خاتمے کی کوشش کی۔ 





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here