Sunday, March 3, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsرانا ثنا اللہ کو دل کی تکلیف وفاقی وزیر نے ہسپتال سے...

رانا ثنا اللہ کو دل کی تکلیف وفاقی وزیر نے ہسپتال سے پیغام جاری کردیا


(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہارٹ کی ٹریٹمنٹ مکمل ہونے پر اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں ،چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا ،روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گزشتہ روز دل کی تکلیف ہوئی تھی،جس پر ان کا اے ایف آئی سی میں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ نے اے ایف آئی سی راولپنڈی سے اپنے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں ، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا ، روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاؤں گا ، میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے ،دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  علیحدگی کی افواہوں، شعیب ملک کا ردعمل بھی سامنے آگیا





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments