دی گریٹ کھلی نے دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون کو ہاتھ میں اٹھاکر لہرا دیا

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

بھارتی معروف ریسلر و اداکار دی گریٹ کھلی نے دنیا کی سب سے پست قد خاتون کو ایک ہاتھ سے اٹھانے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دی گریٹ کھلی اپنے ہی ملک، بھارت سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ جیوتی آمجے کو آیک ہاتھ سے اٹھائے ہوئے ہیں۔

دونوں معروف شکسیات کی ہنسی مذاق میں بنائی اس ویڈیو پر بھی ناقدین سامنے آگئے اور ویڈیو کو معیوب قرار دے دیا۔

انٹرنیٹ صارفین کا دی گریٹ کھلی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پست قامت خاتون کوئی ننھی منی بچی نہیں بلکہ 30 سالہ خاتون ہیں، دی گریٹ کھلی کو بس قد چھوٹا ہونے پر خاتون کو یوں ایک ہاتھ میں اٹھا کر ہوا میں نہیں لہرانا چاہیے۔

واضح رہے کہ جیوتی آمجے دنیا میں سب سے پست قامت خاتون ہیں، جیوتی کا قد 63 سینٹی میٹر یعنی 2 فُٹ ہے۔

Leave a Comment