دیرالبلح میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 80 فلسطینی شہید

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 80 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے اسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔ 

اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے اسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔

Leave a Comment