دہشت گردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا: وزیر داخلہ

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ ہمیں بلوچستان  میں حملہ کرنے والے  اور ان کے پیچھے موجود ہاتھوں کا پتہ ہے،فیصلہ کیا ہے کہ  دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں  جواب دیا  جائیگا۔ 

بلوچستان میں معصوم شہریوں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی  نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ دہشت گردوں کو اب ناراض بلوچ نہیں کہیں گے، جو بھی بلوچستان حملے کو سپوٹ کر رہا ہے ہماری نظر میں وہ دہشت گرد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد جہنم واصل کیے جبکہ ہمارے 14 جوان شہید ہوئے ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں اس پر لائحہ عمل بنا رہے ہیں، سی ایم بلوچستان کہتے ہیں کہ حملہ آور دہشت گرد ہیں، سیاسی بلوچ قیادت کےساتھ بات کریں گے انہیں منائیں گے، حملہ کرنےوالے دہشت گرد ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی۔

الیکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کرائے تھے میں نے نہیں کرائے، کسی کو کوئی مسئلہ یا اختلاف ہے تو وہ مختلف اوقات میں عدالت جا چکے ہیں، میرے جوائن کرنے کے تیسرے یا چوتھے دن لوگوں کی خواہش تھی کہ میں استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں، میں جاوں گا لیکن تمام معاملات ٹھیک کر کے جاؤں گا، کچے کے علاقے پر بھی کلیئر ہو گئے ہیں دونوں صوبے مشترکہ کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شکوے ، شکایتیں اور تکرار،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دہشت گردی کے ناسور سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، دہشت گرد کو اب ناراض بلوچ نہیں کہیں گے، دہشت گردوں کے عزائم کچھ اور تھے جنہیں فورسز نے ناکام بنایا، بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کا بھرپور جواب دیں گے، بیرونی قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، کل اسسٹنٹ کمشنر قلات پر بھی فائرنگ ہوئی لیکن وہ محفوظ رہے، دہشت گردی میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا وہی دہشت گردی میں ملوث ہیں، جو بھی بلوچستان حملے کو سپوٹ کر رہا ہے ہماری نظر میں وہ دہشت گرد ہے۔

Leave a Comment