دھرمیندر نے بیٹی ایشا دیول کی پیدائش پر پورا اسپتال بُک کروالیا تھا؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے بیٹی ایشا دیول کی پیدائش پر اہلیہ ہیما مالنی کے لیے پورا اسپتال بُک کروا لیا تھا۔

ہیما مالنی کی ایک قریبی دوست نیتو کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’جب ایشا دیول پیدا ہونے والی تھی تو کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہیما مالنی حاملہ ہیں اور دھرم جی نے ایشا دیول کی پیدائش کو خفیہ رکھنے کے لیے پورا اسپتال بک کروا لیا تھا‘۔  

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایشا دیول کی پیدائش ڈاکٹر دستور کے نرسنگ ہوم میں ہوئی تھی جس میں تقریباً 100 کمرے تھے اور دھرم جی نے سارے کمرے بک کروا لیے تھے۔

یاد رہے کہ دھرمیندر اور ہیما پہلی بار 1970ء میں اپنی فلم ’تم حسین میں جوان‘ کے سیٹ پر ملے تھے اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

اس وقت دھرمیندر ایک شادی شدہ آدمی تھے جن کے اداکار سنی اور بوبی دیول سمیت چار بچے تھے اس لیے ہیما مالنی کے والدین مبینہ طور پر ان کی دھرمیندر سے شادی کرنے کے خلاف تھے لیکن آخرکار دونوں نے 1980ء میں شادی کرلی۔ 

جس کے بعد اس مشہور جوڑی کے ہاں بالترتیب 1981ء اور 1985ء میں بیٹی ایشا اور اہانہ دیول کی پیدائش ہوئی۔

Leave a Comment