Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsدنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن رہنے کے...

دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن رہنے کے بعد بحال


انڈیا اور پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ دو گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔ 
منگل کی دوپہر کو پاکستان، انڈیا اور برطانیہ سمیت جنوبی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کئی ممالک میں صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول ہونے میں شکایات سامنے آئی تھیں۔
صارفین کو واٹس ایپ پر نہ ذاتی پیغامات موصول ہو رہے تھے اور نہ گروپس میں بھجوا سک رہے تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں کو پیغامات بھجوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم واٹس ایپ کی سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
ویب سائٹس ڈاؤن یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے سے لاکھوں کی تعداد میں صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی ممالک کے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔
واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
بیلا چائے نامی ایک صارف نے انڈین فلم کا سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب بھاگ بھاگ کر ٹوئٹر کا رخ کر رہے ہیں کہ کیا واقعی واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہے۔
صارف پال ابراہم نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر پر تصدیق کرنے کے بعد انہیں سکون آ گیا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
صارف طہٰ شیخ نے لکھا کہ وہ 23 ویں مرتبہ اپنا فون آن آف کر چکے ہیں اور اب ٹوئٹر پر آ کر معلوم ہوا کہ واٹس ایپ ہی ڈاؤن ہے۔
اولاکس نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جب واٹس ایپ دل توڑتا ہے تو تمام نظریں ٹوئٹر کی طرف ہوتی ہیں۔‘
واٹس ایپ کی سروس موبائل فونز کے علاوہ کمپیوٹر ویب ڈیسک پر بھی متاثر ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments